Foundation Al-Mawaddah Section
النسرۃ الموّدۃ Foundation

النسرۃ الموّدۃ ریسرچ اینڈ ویلفئیر فاؤنڈیشن ®

(محبت کے ساتھ خدمت، تحقیق کے ساتھ ترقی)
دسمبر 1996 سے رو بہ عمل
The Signature for the 4-Families Empowerment Model

Instead of superficial short-term handouts, our foundation النۡصرۃ الموّدۃ selectively adopts and nurtures exactly 4-families at a time. We provide comprehensive educational support, healthcare, and vocational training until each family stands completely on their own feet for not less than 12 to 18 years.

قرآنِ کریم:

اور جس نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ (سورۃ المائدہ ۳۲)

جو لوگ آسانی میں، سختی میں موقع پر بھی اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں، غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں، اللہ تعالیٰ ان نیک کاروں سے محبت کرتا ہے۔ (سورۃ آل عمران ۱۳۴)

فاؤنڈیشن کا نصب العین: دلوں کو محبت سے جوڑنا اور ہاتھوں کو تحقیق و عمل سے مضبوط کرنا۔
(Our Mission & Vision) ہمارا مشن اور ہمارا وزن

تحقیق کی ضرورت: اسلام علم و حکمت کی ترغیب دیتا ہے۔ آج کے پیچیدہ دور میں معاشرتی مسائل کا حل صرف جذباتی نہیں بلکہ ٹھوس حقائق اور سائنسی تحقیق سے ممکن ہے۔ ہم شریعت اسلامیہ اور اعداد و شمار کی روشنی میں ایسے منصوبے بناتے ہیں جو دیرپا تبدیلی لائیں۔

  • بنیادی اقدار: امانت، احسان، اور اخوت۔
(Our Philosophy) ہمارا فلسفہ

ہم یہ کام کیوں کرتے ہیں؟ (Reason of doing this): ہمارا مشن قرآن و سنت کی روشنی میں معاشرتی مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو زمین پر نائب بنایا ہے، اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم علم کے ذریعے اندھیرے دور کریں اور خدمت کے ذریعے ضرورت مندوں کے کام آئیں۔

(Basic Values) بنیادی اصول
  • امانت: ہر عطیہ اور ہر تحقیق ایک امانت ہے۔
  • احسان: کام کو بہترین طریقے اور خوبصورتی سے کرنا۔
  • اخوت: معاشرے کے ہر فرد کو اپنا بھائی سمجھنا۔

من بر کوہ اصفهان نوری می‌بینم

(مجھے اصفھان کے پہاڑوں پر روشنی نظر آرہی ہے)

چه گونه به گویم که تاریکی چهارصد

(میں کیسے کہوں کہ اندھیرا چار سو چھا گیا ہے)

محمد خالد خان تخلص نواز (صدر النسرۃ المودۃ ریسرچ اینڈ ویلفئیر فاؤنڈیشن)
(Our Services, Our Heritage) ہماری خدمات ہمارا اثاثہ
1. علمی و تحقیقی شعبہ (Research Wing)
  • جدید مسائل کا حل: عصر حاضر کے چیلنجز کا اسلامی تناظر میں مطالعہ۔
  • سماجی انصاف: معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام کے لیے ڈیٹا پر مبنی رپورٹس۔
  • نوجوانوں کی تربیت: نئی نسل کو نظریاتی اور فکری طور پر مضبوط بنانا۔
  • بعد از تحقیق لاتانی کتب کا اجراء (618 سے زائد کتب):
    • قرآن کریم ترجمہ/تفسیر/تشریح
    • مجموعہ احادیث بلحاظ مکارم اخلاق
    • سیرت و سنت و شریعت جیسے حساس موضوعات کا از سر نو مطالعہ
    • معاشرتی سائنسی علوم پر تحقیقی مقالات و کتب
    • شعر و شاعری کی نئی جہات (اردو/عربی/فارسی لسان میں بیک وقت)
    • تحقیق مضامین القرآن، رباء/سود/عشری نظام کو بدلنے کے لیے 2.5 سالہ ریسرچ اور سلیبس کی تبدیلی
    • خالص اسلامی اکنامکس/بینکنگ/مالیاتی نظام کی طرف رہنمائی
    • جاسوسی/انٹیلی جنس، جہاد، جنگ کے میدان کی تحقیقات اور کتب نامہ
    • کامیاب زندگی کی طرف رہنمائی کرنے والی اسلامی کتب کی تالیف
    • ماڈرن مینجمنٹ کی قرآن و سنت سے از سر نو تدوین
    • خالص اسلامی سوشیالوجی کا امت میں پہلی دفعہ تعارف
    • رسالة عيون الايمن (The Right Eyes Magazine) کا اجراء ستمبر 2026
    • ان تمام کے علاوہ اور بھی بہت کچھ۔

2. خدمتِ خلق (Social Services)
  • مواخات پروگرام: مستحق خاندانوں کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے بلاسونڈ قرضے (قرض حسنہ) اور کاروباری مدد میں انویسٹمنٹ وغیرہ۔
  • تعليم بالغاں و قرآن: دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی شعور کی بیداری۔
  • کفالت یتامین: یتیم بچوں یا مسکین گھرانوں کی تعلیم اور پرورش کا ذمہ اٹھانا (کم از کم 20 تا 22 سال)۔ اگرچہ یہ کام 1996 سے جاری ہے لیکن اسکو لیگل فرّم ورک کی شکل 2015ء میں دی گئی۔
  • سکل ڈویلیپمنٹ: نوجوانوں (لڑکے لڑکیوں) کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں تکنیکی اور لٹریری مدد فراہم کرنا۔
  • وسائل کی فراہمی: حکومتی اور عوامی سطح پر کوآرڈینیشن اور وسائل کی فراہمی۔
  • تعلقات عامه: علاقے کی تمام سیاسی، مذہبی اور رفاہی ستونوں کے درمیان اعتدال اور انکا عوام سے تعلق قائم رکھنا۔
  • رفاہی کام (2022-2026 اور چل رہے سابقہ کام):
    • علاقہ شیرشاہ رائیونڈ روڈ میں سی بلاک اور ڈی بلاک میں روڈ کنسٹرکشن کا کام کروانا
    • علاقے کو پانی فراہمی کے لئیے پانی کے پمپوں کی ایڈیشن اور ایک پمپ کا اضافہ کروانا
    • سیورج کی پائپ لائن ٹھیک کروانا
    • سیورج سسٹم کے ڈمپنگ سٹیشن کے رپیئرمنٹس کی ریینویٹس کروانا
    • کمیونٹی میں فعال کردار ادا کرنا
    • روڈز کی گراس اور بودوں کی کٹنگ کروانا
    • روڈز ریپیر کروانا
    • سٹ್ರೀٹ لائٹس ٹھیک کروانا
    • لوئر کورٹس، ہائی کورٹس، سپریم کورٹ اور وفاقی محتسب میں مختلف علاقوں کے رفاہی کاموں کی پیটিশنز کو فالو اپ کرنا
    • ایل ڈی اے، لیسکو، واسا، آئی ڈیپ، روڈا اور مزید متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ پروجیکٹس ایشوز کو سیٹل ڈاؤن کرنا
    • گرین پاکستان پروگرام میں عملی طور پر حصہ لینا اور علاقے میں گرینری کو فروغ دینا
    • سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں مختلف قسم کے پروڈکٹیو پروگرام کروانا
    • ایکسپو میں سٹال لگا کر شرکت کرنا
    • موٹیویشنل اور دینی لیکچرز کا انعقاد
    • روزگار اور ملازمت کے لئیے افرادی قوت کی مدد کرنا
    • خون کے عطیات کے لئیے مختلف گروپس میں شمولیت اور فراہمی
    • قانونی معاونت
    • بنائ خدمت خلق AI
    • مسائل کے حل کے لئیے اختراعات
    • شفاف خیراتی نظام
    • رضا کار بلا معاوضہ خدمت
زکوٰۃ، صدقات، خیرات اور انویسٹمنٹ کے اسلامی طریقہ کار - بلا سود (Interest-Free)

(Researches Islamic Investments Based on Our Way of Social Sciences)

شرعی مصرف: آپ کی زکوٰۃ ایک شرعی امانت ہے۔ ہم اسے انتہائی شفافیت کے ساتھ مستحقین کی خود مختاری (Empowerment) کے لیے استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ آپ کے اور ہمارے لیے صدقہ جاریہ بن سکے۔

آپ کا تعاون (How to Help / Join Us)
  • طور رضاكار (As Volunteer): اپنا وقت دیں۔
  • بطور اسکالر (As Scholar): اپنے علمی و تحقیقی مشوروں سے نوازیں، تحقیقِ حق، خدمتِ خلق۔
  • بطور عطیہ دہندہ (As Financial Donor): مالی تعاون کے ذریعے انسانیت کی خدمت میں حصہ لیں۔
  • بطور پارٹنر (As Partner): تعلیمی اور سماجی ادارے ہمارے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔
  • دعاؤں کے ساتھ (With Prayers): ہمارے مشن کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔
رابطہ (Contact Details)

پتہ: النصرۃ الموّدۃ فاؤنڈیشن، بیت الموّدۃ، مکان نمبر 877، ج-بلاگ، LDA ایونیو-1، رائیونڈ روڈ، لاہور، پاکستان

فون: +92 329 9449009 / +92 333 1492104 / +92 335 1492102

ویب سائٹ/ای میل: mkkhan2013@hotmail.com | anamrawfoundation@gmail.com | stemco2015@gmail.com

www.stemco.com.pk

حديث مبارک: تم میں سے بہترین وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے۔
سلسلہ احادیث صحیحہ (حديث نمبر: 426) اور صحيح الجامع (حديث نمبر: 3289)
Get in Touch Section

Get in Touch

We would love to hear from you. Reach out for consultancy, donations, magazine, or any query.

Foundation الالنۡصرۃ الموّدۃ

Since 1996
Plot No. 877, J-Block, LDA Avenue-1, Raiwind Road, Lahore, Pakistan